08 دسمبر ، 2012
کراچی…اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گلستان جوہر میں فلیٹ پر چھاپہ مار کر بینک ڈکیتی میں ملوث گروہ کی سرغنہ ڈاکو حسینہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر میں واقع پہلوان گوٹھ میں فلیٹ پر چھاپہ مارا کر گروپ کی سرغنہ ڈاکو حسینہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کا ایک ساتھی نے فرار ہونے کی کوشش میں چوتھی منزل سے چلانگ لگادی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزمان گھروں اور بینکوں میں ایک درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔