پاکستان
08 دسمبر ، 2012

نئے وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی وزیراعظم سے ملاقات

نئے وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے نئے وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے ملاقات کی ہے ، وزیراعظم نے انہیں 75 ہزار زیر التواء عوامی شکایات کو نمٹانے کا ٹاسک دے دیا ۔وزیراعظم ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نئے وفاقی محتسب سلمان فاروقی کو مبارک باد پیش کی ، وزیراعظم نے انہیں محکمے میں گزشتہ دو سال سے 75 ہزار سے موجود عوامی شکایات فوری نمٹانے کاٹاسک دیا ۔ ترجمان کے مطابق سلمان فاروقی مستقل وفاقی محتسب کی تعیناتی تک خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

مزید خبریں :