08 دسمبر ، 2012
لاہور …ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر لاہور کے شیخ زید اسپتال میں انتقال کر گئے ۔ سینیٹر ملک صلاح الدین ڈو گر 1 سال سے جگر اور معدہ کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ ملک صلاح الدین تین بار پنجاب اسمبلی کے رکن اور ایک بار ملتان کے مئیر بھی رہ چکے ہیں۔ 2008 کے انتخابات میں این اے 149 سے مخدوم جاوید ہاشمی سے شکست کے بعد وہ 2009 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نشست پر سینیٹرمنتخب ہوئے ۔مرحوم کی عمر ستر برس تھی۔