پاکستان
08 دسمبر ، 2012

اگرکرپشن کا طوفان نہ ہوتا تو آج ہم بھکاری نہ ہوتے،شہبازشریف

اگرکرپشن کا طوفان نہ ہوتا تو آج ہم بھکاری نہ ہوتے،شہبازشریف

راولپنڈی…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگرکرپشن کا طوفان نہ ہوتا تو آج ہم بھکاری نہ ہوتے، آصف علی زرداری کو کہتا ہوں کہ قوم کی لوٹی دولت واپس کر دیں ورنہ میاں صاحب خود بندوبست کریں گے۔راول پنڈی کے نواحی علاقے کوٹلی ستیاں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن میں آگے بڑھ چکا ہے، روزانہ سات ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے، ہرسال 25 سو ارب سے زائد کی کرپشن ہوتی ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اندھیروں میں گھر گیااور زرعی و صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گیا۔ عام انتخابات پاکستان کی سالمیت کے انتخابات ہیں، نواز شریف کو ووٹ دیں جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔

مزید خبریں :