08 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ہماری آزادی اور خود مختاری کے خلاف ہیں، پاکستان کو امریکہ کے ساتھ اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہو گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ وہ ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں ، ان روکنے کا واحد راستہ امریکہ کے ساتھ پالیسی کو بدلنا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ31 دسمبر کو برما کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جائے گا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ وہ قاضی حسین پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، ملک میں کسی کی جان ومال محفوظ نہیں، وزیر داخلہ مستعفی ہو جائیں۔