Time 20 دسمبر ، 2022
پاکستان

ایڈیشنل آئی جی کا ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کرنےکا بیان اپنی ناکامی کااعتراف ہے: وسیم اختر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اخترکا کہنا ہےکہ ایڈیشنل آئی جی کا ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کرنےکا بیان کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے میں ناکامی کا اعتراف ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام ڈکیتوں کے خوف کے سائے زندگی گزار رہے ہیں،کیا کراچی کے عوام اپنی حفاظت کا انتظام خود کریں۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی پولیس یہ بیان دےکرکہ عوام ڈکیتوں کے آگے مزاحمت نہ کریں، اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکے ہیں، اس معاملے پر اب ڈی جی رینجرز اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اسٹریٹ کرمنلز کے آگے پولیس ناکام ہوچکی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کا کیا ہوا ؟ شہر کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ حالی کا شکار ہے،گزشتہ کچھ دنوں میں ڈکیتی مزاحمت کی وارداتوں میں 7 جوان بچوں کو شہید کردیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور چیف جسٹس سے ایڈشنل آئی جی کے حالیہ بیان اورکراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینےکا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :