Time 21 دسمبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق،پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی

کورنگی ساجد امیر سدوزئی کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن 51 سی ایریا میں چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روکا: ایس ایچ او__فوٹو: فائل
کورنگی ساجد امیر سدوزئی کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن 51 سی ایریا میں چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روکا: ایس ایچ او__فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جب کہ  ایک پولیس مقابلے میں ایس ایچ او میمن گوٹھ زخمی ہو گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کورنگی ساجد امیر سدوزئی کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن 51 سی ایریا میں چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روکا۔

ایس ایس پی کورنگی کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے 31سالہ ہیڈکانسٹیبل منظور  زخمی ہوا جسے فوری طور پر  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے تک وہ شہید ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق اسی علاقے میں گودام چورنگی پر بھی پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار  زخمی ہوا۔

ادھر میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او ادریس بنگش سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں ایک پراپرٹی ڈیلر کے پاس مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مقابلے میں زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے دوران سابق ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے ادریس بنگش نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی، فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک شہری آصف چانڈیو بھی زخمی ہوا، ملزم کو ادریس نے زخمی حالت میں پکڑ لیا جسے  اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں جس دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایس ایچ او سمیت 3 زخمی ہوئے۔ 

مزید خبریں :