22 دسمبر ، 2022
سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیربھٹو شہید کی استاد، آئرش راہبہ اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل سسٹر برکمینز کونوے برطانیہ میں انتقال کرگئیں۔
سسٹربرکمینز کونوے نے جیسز اینڈ میری اسکول کراچی،لاہور اور مری میں خدمات انجام دیں، ان کاانتقال 92 برس کی عمر میں برطانیہ میں ہوا۔
سسٹربرکمینز 1951 سے پاکستان میں تدریس کے شعبے سے وابستہ تھیں، سسٹر برکمینز کو ان کی خدمات پر 2012 میں ستارہ قائداعظم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
2020 میں کراچی کے علاقےکلفٹن کی ایک شاہراہ کو بھی سسٹربرکمینز کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔
بینظیربھٹو سمیت مریم نواز، شیریں مزاری، عاصمہ جہانگیر اور حناجیلانی بھی سسٹر برکمینز کی شاگرد رہی ہیں۔
پاکستانی نژادامریکی ماہرفلکیات نرگس ماول والابھی سسٹربرکمینزکی شاگرد رہی ہیں۔
سسٹربرکمینز 1930 میں آئرلینڈ میں پیدا ہوئیں اور 1951میں وہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔
سسٹربرکمینز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فادر رابرٹ میکولک نے بتایا کہ سسٹر برکمینزکی ساری زندگی تعلیم کےفروغ اور کردارسازی کے لیے وقف رہی۔