Time 23 دسمبر ، 2022
پاکستان

ٹھٹہ میں بلاول بھٹو فٹبال چیمپئن شپ سے ضلعی انتظامیہ بھی لاعلم نکلی

ایونٹ آرگنائزر سے 2 دسمبر کو سرکاری رقم 75 لاکھ روپے لٹ جانے سے ایونٹ نہ ہوسکا تھا— فوٹو:  اسکرین گریب
ایونٹ آرگنائزر سے 2 دسمبر کو سرکاری رقم 75 لاکھ روپے لٹ جانے سے ایونٹ نہ ہوسکا تھا— فوٹو:  اسکرین گریب

ٹھٹہ میں 5 دسمبر کو بلاول بھٹو فٹبال چیمپئن شپ سے ضلعی انتظامیہ لاعلم نکلی۔

ڈپٹی کمشنرغضنفر قادری کے مطابق ٹھٹہ میں بلاول بھٹو کے نام سے کسی چیمپئن شپ کے بارے میں کوئی علم نہیں، اسپورٹس بورڈ سمیت کسی بھی فرد یا ادارے نے چیمپئن شپ کیلئے رابطہ نہیں کیا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ چیمپئن شپ ایسے ہی نہیں ہوجاتی، گراؤنڈ تیار کرنا پڑتا ہے، یہ سارا معاملہ فراڈ لگ رہا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ کھیل نے 5 دسمبر کو ٹھٹہ میں یوتھ فٹبال چیمپئن شپ کا اعلان کیا تھا، ایونٹ آرگنائزر سے 2 دسمبر کو سرکاری رقم 75 لاکھ روپے لٹ جانے سے ایونٹ نہ ہوسکا لیکن ایونٹ نہ ہونے پرمحکمہ کھیل سوتا رہا اور 15 دن بعد جیو کی خبر پر جاگا۔

مزید خبریں :