Time 23 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

کرن دیول کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداحوں کو سنی دیول کی یاد آگئی

کرن دیول نے اب تک چند ہی فلموں میں کام کیا ہے اور وہ بالی وڈ میں نام بنانے میں ناکام رہے ہیں— فوٹو: فائل
کرن دیول نے اب تک چند ہی فلموں میں کام کیا ہے اور وہ بالی وڈ میں نام بنانے میں ناکام رہے ہیں— فوٹو: فائل

بھارتی اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو جاری کی ہے جسے دیکھ کر مداحوں کو سنی دیول کی جوانی یاد آگئی۔

کرن دیول نے اب تک چند ہی فلموں میں کام کیا ہے اور وہ بالی وڈ میں نام بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ 2019 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’پل پل دل کے پاس‘  بھی کوئی خاص تاثر قائم نہیں کرسکی تھی اور اس فلم میں کرن دیول کے وزن کو لے کر کافی بات کی گئی تھی۔

تاہم اب جو ویڈیو کرن نے جاری کی ہے اس میں انہیں کافی فٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں کرن دیول سخت ایکسرسائز کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر کچھ مداحوں نے انہیں ان کے والد سنی دیول سے مشابہہ قرار دیا ہے۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ انہیں یہ ویڈیو دیکھ کر ’گھائل‘ کے سنی دیول کی یاد آگئی۔

خود کرن کا اپنی جسمانی فٹنس کے حوالے سے کہنا ہے کہ ابتداء میں ان کا مقصد باڈی بنانا تھا تاہم اب ان کا مشن اپنی زندگی کے ہر پہلو میں اصلاح کرنا ہے۔

کرن، دیول خاندان کی تیسری نسل میں سے ہیں جو فلمی دنیا میں آئے ہیں۔ ان سے قبل ان کے والد سنی دیول، چچا بوبی دیول اور دادا دھرمیندرا بالی وڈ میں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں۔

مزید خبریں :