09 دسمبر ، 2012
ساوٴ پالو…بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا نے امریکا کی سرینا ولیمز کو شکست دے دی، لیکن راجر فیڈرر ٹور کا یہ میچ ٹینس سے زیادہ ڈانس کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ برازیل کے شہر ساوٴ پاوٴلو میں جاری نمائشی ایونٹ میں وکٹوریہ ازارینکا نے شاندار کھیل پیش کیا، امریکی سرینا ولیمز نے مقابلہ تو خوب کیا لیکن ازارینکا چھ تین اور سات پانچ سے میچ جیتنے میں کامیاب ہوئیں، میچ کے دوران دونوں کھلاڑی خوشگوار موڈ میں نظر آئیں اور اپنے ڈانس مووز سے انہوں نے شایقین کو محظوظ کیا۔