کھیل
09 دسمبر ، 2012

چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ :آسٹریلیا نے ہالینڈ کوہراکر ٹرافی جیت لی

چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ :آسٹریلیا نے ہالینڈ کوہراکر ٹرافی جیت لی

میلبرن…چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ہالینڈ کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی، پاکستان کے شکیل عباسی کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میلبرن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے آخری دن سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ فائنل میں آسٹریلیا اور ہالینڈ نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے، ڈچ ٹیم نے 18ویں منٹ میں برتری حاصل کی جسے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل میزبان ٹیم نے برابر کردیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول اضافی وقت میں آسٹریلیا کے کیرون گوورز نے کیا۔ تیسری پوزیشن پر پاکستان کی ٹیم آئی جبکہ پانچویں پوزیشن کے میچ میں بیلجیئم نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کو چار کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا، اولمپک چیمپین جرمن ٹیم کو چھٹی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تین دو سے ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی، ایونٹ میں اولمپک چیمپن جرمنی کو شکست دینے والی انگلش ٹیم آٹھویں نمبر پر آئی۔ پاکستان کے شکیل عباسی کو شاندار کارکردگی دکھانے پر ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :