Time 27 دسمبر ، 2022
پاکستان

بلاول کی عمران خان کو پارلیمان میں آنے کی دعوت اور نہ آنے پر سنگین نتائج کی وارننگ

آصف زرداری نے دانشمندی سے جیسے پرویز مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا ویسے ہی سلیکٹڈ اور اس کے سہولت کار کو نکالا: چیئرمین پی پی— فوٹو: پی پی آئی
آصف زرداری نے دانشمندی سے جیسے پرویز مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا ویسے ہی سلیکٹڈ اور اس کے سہولت کار کو نکالا: چیئرمین پی پی— فوٹو: پی پی آئی 

وزیر خارجہ و پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پارلیمان میں آنے کی دعوت دی اور نہ آنے پر سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی کے لیے آخری وارننگ ہے، وہ آئے اور پارلیمان میں بیٹھے،  نیب اور الیکشن اصلاحات کا حصہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سلیکٹڈ کیخلاف نیب استعمال ہو، نہیں چاہتے کہ یہ جیل میں بند ہو اور سابق خاتون اول بچوں کے ساتھ وہاں چکر لگائے لہٰذا آخری وارننگ ہے کہ وہ پارلیمان میں آکر کام کرے، ورنہ جنہوں نے اپنا کام کرنا ہے اسے نہیں روک سکیں گے۔ 

بلاول کا کہنا تھاکہ سلیکٹڈ کو وائٹ ہاؤس نہیں، بلاول ہاؤس کی سازش نے نکالا، امریکی صدر نہیں، جیالوں کی جدوجہد نے گھر بھیجا ہے، پہلی بار کسی وزیراعظم کو فوج یا عدالت کے بجائے پارلیمان نے گھر بھیجا ہے، یہی جمہوریت کا انتقام ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھاکہ آصف زرداری نے دانشمندی سے جیسے پرویز مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا ویسے ہی سلیکٹڈ اور اس کے سہولت کار کو نکالا۔

مزید خبریں :