Time 01 جنوری ، 2023
کھیل

2022 پاکستان ٹیم کیلئے کیسا رہا؟ بابر اعظم نے یادگار لمحات شیئر کردیے

پاکستان ٹیم نے وائٹ بال کرکٹ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ریڈ بال کرکٹ میں پاکستان ٹیم کو زیادہ کامیابی نہیں ملی: بابر اعظم۔ فوٹو فائل
پاکستان ٹیم نے وائٹ بال کرکٹ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ریڈ بال کرکٹ میں پاکستان ٹیم کو زیادہ کامیابی نہیں ملی: بابر اعظم۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سال 2022 میں کارکردگی اور  ٹیم کے یادگار لمحات شیئر کر دیے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے وائٹ بال کرکٹ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ریڈ بال کرکٹ میں پاکستان ٹیم کو زیادہ کامیابی نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی خوشی کے لمحات رہے، ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دینا یادگار لمحہ رہا۔

بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا میں ریکارڈ ٹیسٹ ہدف حاصل کرنا بھی یادگار لمحہ ہے، مشکل پچ پر دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق نے 160رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی لیکن مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں توقعاٹ کے مطابق نہیں کھیل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کی تین بہترین ٹیسٹ ٹیموں کی میزبانی کی، قومی کھلاڑیوں اور مداحوں کے لیے یہ سیریز شاندار تجربہ رہا۔

مزید خبریں :