Time 01 جنوری ، 2023
پاکستان

وفاقی حکومت کا حلقہ بندیوں پر ایم کیوایم کے تحفظات دورکرانےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات اور  حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیوایم  پاکستان کے تحفظات کے معاملے پر  وفاقی حکومت کا وفد پیر کو کراچی پہنچےگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں کا وفد پیر کو کراچی پہنچےگا، وفد میں وفاقی وزرا ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت کاوفد سابق صدرآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سےملاقات کرےگا، وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملاقات کرےگا۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ وفاقی حکومت چاہتی ہےکہ سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی سے متعلق ایم کیوایم کے تحفظات دور کیے جائیں۔

مزید خبریں :