02 جنوری ، 2023
کہیں موسم سرما کی چھٹیاں ہوئیں ختم تو کہیں آرام کے دن ہیں باقی ہیں، سندھ میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی کھل گئیں۔
پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکول 9 جنوری سے کھلیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی اسکول 8 جنوری تک بند ہیں۔