پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن کا پرویز الہٰی کو اعتمادکا ووٹ نہ دینےکا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن سیدہ زہرا نقوی نے  وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتمادکا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی رہنما سیدہ زہرا نقوی 2018 میں خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے رکن  پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم مظاہر شگری کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کو وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں، وزیر اعلیٰ کو اعتمادکا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینےکا فیصلہ ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نےمشاورت کے بعدکیا ہے۔


مزید خبریں :