پاکستان
10 دسمبر ، 2012

ملتان :محنت کش پر کتے چھوڑنے والے با پ ، بیٹا تاحال گرفتارنہ ہوسکے

ملتان :محنت کش پر کتے چھوڑنے والے با پ ، بیٹا تاحال گرفتارنہ ہوسکے

ملتان …ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں محنت کش پر کتے چھوڑنے والے باپ اور بیٹے کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ کتے کے کاٹے جانے سے محنت کش گزشتہ روز دم توڑ گیا تھا۔گزشتہ روز ملتان کے نشتر اسپتال میں دم توڑنے والے محنت کش محمد حنیف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کی موت زہر پھیلنے سے ہوئی اور یہ زہر کتے کے کاٹنے کا ہی ہے۔ محمد حنیف کو زمین کے تنازع پر مبینہ طور پر مقامی زمیندار اللہ بخش اور اس کے بیٹے آصف نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کتے چھوڑ دیئے تھے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اور گزشتہ روز پورے جسم میں زہر پھیلنے کے باعث وہ نشتر اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے محمد حنیف پر کتے چھوڑنے والے باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن اب تک انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید خبریں :