میرپورخاص میں سستا آٹا لینے کی جدوجہد میں 6 بچیوں کا باپ انتقال کرگیا

میرپورخاص میں سستا آٹا لینے کے دوران رش میں گر کر دم گھٹنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔

مزدور کے انتقال کا واقعہ گلستان بلدیہ لان کے احاطے میں کمشنر آفس کے عقب میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مزدور سستا آٹا لینے کے دوران رش میں گرگیا اور شہریوں کے پیروں تلے آنے اور دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق مزدور 6 بچیوں کا والد تھا۔

واقعے کے بعد لواحقین نے پریس کلب کے سامنے لاش سمیت دھرنا دے دیا۔

مزید خبریں :