Time 07 جنوری ، 2023
پاکستان

رحیم یارخان میں بخار سے 12 افراد کی ہلاکت کے بعد مزید 9 افراد اسپتال منتقل

گزشتہ روز رحیم یارخان کے علاقہ رکن پور میں بخار سےایک ہی خاندان کے 12 افراد کی اموات کا معاملہ سامنے آیا تھا— فوٹو: فائل
گزشتہ روز رحیم یارخان کے علاقہ رکن پور میں بخار سےایک ہی خاندان کے 12 افراد کی اموات کا معاملہ سامنے آیا تھا— فوٹو: فائل

رحیم یارخان میں بخار سےایک ہی خاندان کے12 افراد کی موت کے بعد متاثرہ علاقے کے مزید 9 افراد کو شیخ زاید اسپتال منتقل کردیاگیا۔

گزشتہ روز رحیم یارخان کے علاقہ رکن پور میں بخار سےایک ہی خاندان کے 12 افراد کی اموات کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

متاثرہ علاقےکے مزید9 افرادکو شیخ زایداسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید کےمطابق مشتبہ مریضوں میں 6 خواتین شامل ہیں۔ 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اورشیخ زایداسپتال کی رپورٹ کےمطابق گردن توڑ بخار 12 افراد کی موت کی وجہ بنا تھا۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی ٹیم بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے اور متاثرہ علاقے میں مزید افراد کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پانی اور کھانے پینے کی اشیا کے نمونے بھی ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :