07 جنوری ، 2023
کراچی کے علاقے کورنگی میں تیزاب گردی کے واقعے میں دو لڑکیوں کے زخمی ہونے کا مقدمہ تھانا کورنگی صنعتی ایریا میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ متاثرہ لڑکیوں کے بھائی کی مدعیت میں ملزم عامرکیخلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں تیزاب گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مدعی کے مطابق اس کی بڑی بہن راحیلہ کے رشتے کی بات عامر کےساتھ چل رہی تھی لیکن کچھ وجوہات کے باعث بہن کا عامر سے رشتہ طے نہیں ہوپایا۔
مدعی کے مطابق میری بہنیں ملازمت کرتی ہیں، وقوعے کے وقت دونوں بہنوں کو ملازمت سے لے کر آرہاتھا، موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پربہنیں پیدل ہی گھر کی طرف روانہ ہوگئیں اسی دوران موٹر سائیکل سوار افراد نے بہنوں پر کچھ پھینکا۔
مدعی محمد وقاص کے مطابق اس کی بہنیں گردن اور گلے پر تیزاب لگنے سے زخمی ہوئی ہیں۔شبہ ہے کہ رنجش پر عامر نے ساتھیوں سمیت بہنوں پر تیزاب پھینکا۔