Time 08 جنوری ، 2023
پاکستان

لاہور میں میٹرز کی قلت برقرار، کئی ماہ قبل ادائیگی کے باوجود صارفین میٹرز سے محروم

مطلوبہ نئے میٹروں کا آرڈر دے چکے ہیں ،میٹروں کی قلت جلد ختم ہو جائے گی: لیسکو حکام__فوٹو: فائل
مطلوبہ نئے میٹروں کا آرڈر دے چکے ہیں ،میٹروں کی قلت جلد ختم ہو جائے گی: لیسکو حکام__فوٹو: فائل

لاہور : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں میٹروں کی قلت دور نہ ہو سکی، اب بھی ہزاروں نئے کنکشن اور خراب میٹر تبدیلی کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق صارفین کئی ماہ پہلے پیشگی رقم جمع کروا چکے ہیں لیکن میٹر ساز ادارے میٹر فراہم کرنے میں تاحال ناکام ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے میٹر کی قیمت میں دوگنا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے، صارف میٹر کی مد میں 12 کے بجائے 24 ہزار  روپے دے گا جبکہ سنگل اور تھری فیز میٹر لیسکو کے اسٹورز میں موجود ہی نہیں ہیں۔

لیسکو حکام کے مطابق مطلوبہ نئے میٹروں کا آرڈر دے چکے ہیں، میٹروں کی قلت جلد ختم ہو جائے گی۔

مزید خبریں :