11 دسمبر ، 2012
کراچی … رینجرز نے کراچی کے علاقوں سہراب گوٹھ، سپر ہائی وے پر افغان بستیوں اور رہائشی علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا، متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گزشتہ رات رینجرز چوکی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد علی الصبح سہراب گوٹھ اور سپر ہائی وے پر افغان بستیوں اور رہائشی علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ زیر حراست مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کے آپریشن میں موبائلیں، بکتر بند گاڑیاں اور بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں پر سوار اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔