12 جنوری ، 2023
لاہور میں نویں دسویں جماعت کی پریکٹیکل کاپیوں کی عدم دستیابی برقرار ہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے پریکٹیکل کاپیاں تاحال نہیں چھاپیں جس کے باعث اردو بازار میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی استعمال شدہ پریکٹیکل کاپیوں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
دکاندار گزشتہ برسوں کی استعمال شدہ کاپیاں خرید کر انہیں نئی بنا کر فروخت کرتے ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب کا مؤقف ہے کہ دسویں جماعت کی پریکٹیکل کاپیاں بورڈ امتحان میں پریکٹیکلز کے بعد پھاڑ دی جاتی ہے جبکہ بعض پریکٹیکل لینے والے اساتذہ پریکٹیکلز کاپیاں نہیں پھاڑتے۔
ترجمان پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سے کہا گیا ہے کہ بورڈ کی کاپیاں جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔