پاکستان
11 دسمبر ، 2012

حکومت کی مدت16مارچ کوپوری ہوجائیگی، خورشید شاہ

حکومت کی مدت16مارچ کوپوری ہوجائیگی، خورشید شاہ

اسلام آباد…وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت16مارچ کوپوری ہوجائیگی، مدت پوری ہونے سے ایک گھنٹہ بھی زائدنہیں لیں گے۔وفاقی وزیرخورشیدشاہ نے جیونیوزکے پروگرام”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہوسکتاہے حکومت کی مدت10، 15یا20دن کم ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ واضح پالیسی ہے کہ انتخابات وقت پرہونگے۔وفاقی وزیرمذہبی امور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ8 ارب روپے روزانہ کی کرپشن کی بات انتہائی غیرذمیدارانہ ہے،میں سمجھتاہوں اس سے بڑی غلط بیانی اورکیاہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب غیرذمیدارآدمی ہیں۔

مزید خبریں :