12 دسمبر ، 2012
نئی دہلی…پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹو20 کے فائنل میں جگہ بنالی، قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 9 وکٹ سے ہرایا۔بنگلور میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 181 رنز بنائے ، پاکستان بلائنڈ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی اور ادریس سلیم نے ایک ایک وکٹ لی، جواب میں پاکستان ٹیم مطلوبہ ہدف بآسانی 13ویں اوور میں 1 وکٹ پر حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے محمد اکرم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 42 گیندوں پر ناقابل شکست 103 رنز بنائے، فائنل میں پاکستان ٹیم دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی بھارتی یا سری لنکن ٹیم سے ہوگا۔