18 جنوری ، 2023
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن میں کراچی کی 6 یونین کونسلز میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بے ضابطگیوں پر نوٹس جماعت اسلامی کی درخواست پر لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات بے ضابطگی کیس 23 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او)، ریٹرننگ افسر اور امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے نوٹس اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 کے حوالے سے لیا ہے۔
اس کے علاوہ گلشن اقبال یو سی ایک میں بے ضابطگی پر بھی نوٹس لیا گیا ہے۔