پاکستان
12 دسمبر ، 2012

کراچی:لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں دھماکا، 6افراد زخمی

کراچی:لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں دھماکا، 6افراد زخمی

کراچی…لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں نیو مظفر آباد کالونی میں چائے کے ہوٹل کے باہردھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس اورنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے دھماکا خیز مواد ہوٹل پر پھینکا اور فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چائے کے ہوٹل پر آتش گیر مادہ پھینکا گیا یا کریکر اس کا پتا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :