پاکستان
12 دسمبر ، 2012

کراچی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں دھماکا،2افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں دھماکا،2افراد جاں بحق

کراچی…لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں چائے کے ہوٹل کے باہردھماکے میں2افراد جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے مظفر آباد کالونی میں غریب نواز ہوٹل کے باہردھماکا خیز مواد پھینکا جس کے پھٹنے سے 2افراد جاں بحق اور 6افراد زخمی ہو گئے۔جناح اسپتال ڈاکٹرکی ڈائریکٹر سیمی جمالی نے دھماکے میں 2افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 4افرادزخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال لایا گیا ہے جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ہوٹل پر ددھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس ہوٹل ک باہر پھینکے گئے آتش گیر مادے کی نوعیت کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

مزید خبریں :