کھیل
Time 21 جنوری ، 2023

ویڈیو: بھارت نیوزی لینڈ میچ کے دوران کمسن مداح گراؤنڈ میں گھس آیا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران ایک کمسن مداح گراؤنڈ میں گھس آیا اور بھارتی کپتان روہت شرما کو گلے لگالیا۔

رائے پور میں ہونے والے میچ میں یہ واقعہ دوسری اننگز میں پیش آیا جب بھارت 109 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہا تھا اور وکٹ پر روہت شرما موجود تھے۔

اچانک ایک نو عمر مداح سکیورٹی حصار توڑ کر میدان کے اندر آگیا اور دوڑتا ہوا وکٹ پر موجود روہت شرما سے گلے لگ گیا۔

جیسے ہی لڑکا روہت شرما کو گلے لگاتا ہے اس کا تیزی سے تعاقب کرتا ہوا سکیورٹی گارڈ ایک لمبی چھلانگ لگاکر اسے قابو میں کرلیتا ہے، گارڈ کی اس چھلانگ کی وجہ سے روہت شرما کو بھی زور دار جھٹکا لگا اور وہ گرتے گرتے بچے— فوٹو: سوشل میڈیا
جیسے ہی لڑکا روہت شرما کو گلے لگاتا ہے اس کا تیزی سے تعاقب کرتا ہوا سکیورٹی گارڈ ایک لمبی چھلانگ لگاکر اسے قابو میں کرلیتا ہے، گارڈ کی اس چھلانگ کی وجہ سے روہت شرما کو بھی زور دار جھٹکا لگا اور وہ گرتے گرتے بچے— فوٹو: سوشل میڈیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی لڑکا روہت شرما کو گلے لگاتا ہے اس کا تیزی سے تعاقب کرتا ہوا سکیورٹی گارڈ ایک لمبی چھلانگ لگاکر اسے  قابو میں کرلیتا ہے، گارڈ کی اس چھلانگ کی وجہ سے روہت شرما کو بھی زور دار جھٹکا لگا اور وہ گرتے گرتے بچے۔

ٹوئٹر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ بعد ازاں روہت شرما نے سکیورٹی گارڈ سے کہا کہ بچے کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آنا کیوں کہ اس کی عمر کم ہے۔

سوشل میڈیا صارفین روہت شرما کے جذبے کو کافی پسند کر رہے ہیں۔

اس میچ میں بھارت نے باآسانی نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور کراچی میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

دوسرے ون ڈے کے دوران کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے دو فینز گراونڈ میں داخل ہوگئے تھے جن کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

بعد ازاں محمد جاوید اور محمد عباس نامی دونوں فینز کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دونوں مداحوں کی 30 ،30 ہزار روپے میں ضمانت پر منظور کرتے ہوئے دونوں کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

مزید خبریں :