Time 23 جنوری ، 2023
پاکستان

سٹی کورٹ میں فائرنگ کا واقعہ، باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کیا، پولیس

لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کورٹ کے احاطے میں پہنچی تو اس کے 65 سالہ والد امیر زمان محسود نے گیٹ نمبر 4 کے قریب فائرنگ شروع کردی/ فائل فوٹو
لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کورٹ کے احاطے میں پہنچی تو اس کے 65 سالہ والد امیر زمان محسود نے گیٹ نمبر 4 کے قریب فائرنگ شروع کردی/ فائل فوٹو

کراچی: سٹی کورٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا کیس غیرت کے نام پر قتل نکلاجس میں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان لیڈیز کانسٹیبلز کے ہمراہ مقتولہ ہاجرہ کو عدالت میں پیشی کیلئے لایا تھا، لڑکی کا باپ ملزم امیر زمان محسود ان کے تعاقب میں تھا جیسے ہی لڑکی کورٹ کے احاطے میں پہنچی تواس کے 65 سالہ والد امیر زمان  محسود نے گیٹ نمبر 4 کے قریب فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ہاجرہ اور ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں ہاجرہ دختر امیر زمان ہلاک ہوگئی جب کہ ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان اور واجد زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی کے مطابق مقتولہ کی عمر 18 سے 20 سال ہے جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم نے لڑکی کو پسند کی شادی کرنے پر غیرت کے نام پر قتل کیا۔

مزید خبریں :