25 جنوری ، 2023
سال کے 12 ماہ اور 12 ستاروں کا جوڑ صدیوں پرانا ہے، ستارے آپ کی شخصیت سے متعلق بہت سی باتیں بتاتے ہیں جن میں خصوصیات سمیت بری عادات بھی شامل ہوتی ہیں، بعض ستارے ٹھنڈے مزاج تو بعض غصے کے تیز ہوتے ہیں۔
ہر شخص کی کوئی نا کوئی ایسی عادت ضرور ہوتی ہے جو سامنے والے کے لیے پریشان کن ثابت ہوتی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ کون سے برج کی وہ کون سی عادت ہے جو دوسروں کو غصہ دلانے میں ایک منٹ نہیں لگاتی۔
1۔ برج عقرب
اس ستارے سے تعلق رکھنے والے لوگ دوسروں کے سامنے یہ دکھاوا کریں گے کہ وہ رحم دل نہیں ہیں، نا ہی ان کے سینے میں دل ہے، وہ اپنے آپ کو بہت ہی سخت دکھاتے ہیں جب کہ سامنے والا ان کے مزاج سے بخوبی واقف ہوگا۔
2۔ برج میزان
برج میزان کے قریبی افراد ان سے اس لیے خار کھاجاتے ہیں کیونکہ یہ لوگ کچھ زیادہ ہی کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں، اور سامنے والے کا کہا گیا ہر کام کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔
میزان افراد کی ڈکشنری میں 'نا' کا لفظ ہی نہیں ہوتا۔
3۔ برج جوزا
جوزا افراد بات چیت کے بہت شوقین ہوتے ہیں، بعض اوقات انہیں خاموش کروانا مشکل ہوجاتا ہے، ان کے پاس ہمیشہ ہی بولنے کے لیے کچھ نا کچھ ضرور ہوتا ہے۔
لہٰذا ان کی یہ ہی عادت سامنے والے کی اکتاہٹ کی وجہ بن جاتی ہے۔
4۔ برج حمل
برج حمل کے لوگ بہت ہی بے باک ہوتے ہیں، یہ بغیر کسی کا لحاظ کیے سامنے والے کے منہ ہر کچھ بھی بول سکتے ہیں۔
اسی لیے اکثر انہیں زیادہ بولنے اور منہ پھٹ ہونے کے باعث پریشانی کا بھی سامنے کرنا پڑتا ہے۔
5۔ برج ثور
ضدی اور انا پرست اگر کوئی برج ہے، تو وہ ہے ثور، یہ افراد کبھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔
ثور برج سے تعلق رکھنے والے افراد کی یہی عادت سامنے والے کے لیے ناگواری کا باعث بن جاتی ہے۔
6۔ برج سرطان
سرطان افراد کو بہت جلدی غلط فہمیاں ہوجاتی ہیں، یہ بغیر سوچے سمجھے کسی بھی بات پر ردعمل دینے کے عادی ہوتے ہیں اسی لیے یہ سمجھ ہی نہیں پاتے کہ بات کیا ہورہی ہے اور ہر بات کو غلط سمت میں لے جاتے ہیں جس سے سامنے والا پریشان ہوجاتا ہے۔
7۔ برج اسد
برج اسد کے افراد بد زبان ہوتے ہیں، یہ افراد کسی کی نہیں سنتے بس اپنا سنانا جانتے ہیں، ان لوگوں کی یہ عادت انہیں کئی بار مشکل میں ڈالتی ہے لیکن یہ پھر بھی نہیں سنبھلتے۔
8۔ برج سنبلہ
یہ افراد ہر چیز میں معیار دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، یعنی یہ لوگ اپنے معیار سے کم میں بات ہی نہیں کرتے، انہیں جو چیز پسند ہوگی وہ ہی لیں گے یا اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
9۔ برج قوس
برج قوس کے افراد دوسروں کے مشوروں کو گھاس ہی نہیں ڈالتے پھر چاہے وہ ان کا کتنا ہی قریبی کیوں نا ہو، یہ افراد اپنی من مانی کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔
10۔ برج جدی
ماہرین کے مطابق برج جدی کے افراد زیادہ تر منفی ذہن کے مالک ہوتے ہیں، کوئی بھی کام ہو یا چاہے کوئی بھی بات، ان کا ذہن پہلے اس کے منفی پہلو پر جائے گا۔
برج جدی کے افراد کی اسی عادت کے باعث لوگ ان سے اکتا جاتے ہیں۔
11۔ برج دلو
برج دلو کے افراد سامنے والے کو پاگل بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ بات چیت میں ایسے دلائل دیں گے کہ سامنے والا سر کھجاتا رہ جائے گا، ان افراد کی ہر بات میں اپنی رائے ضرور ہوتی ہے۔
12۔ برج حوت
یہ افراد بہت ہی خود پسند اور خود ترس ہوتے ہیں، انہیں ہر چیز میں ہمدردیاں سمیٹنے کی عادت ہوتی ہے، ان کی یہ ہی عادت دوسروں کو ناقابلِ پسند اور ناقابلِ برداشت گزرتی ہے۔