پاکستان
Time 25 جنوری ، 2023

آئینی اداروں کے سربراہوں اور ان کے خاندانوں کو ڈرانا دھمکانا ریڈلائن ہے: ترجمان ن لیگ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ترجمان کا کہنا ہےکہ  آئینی اداروں کے سربراہوں اور ان کے خاندانوں کو ڈرانا دھمکانا ریڈ لائن ہے، فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے سربراہوں کو قبرتک پہنچانےکا بیان دیا، ان کے جرم ناقابل معافی ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے سیاسی نظام میں نفاق کے بیج بوئے اور ریاستی اداروں کی تضحیک کی۔

 ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے سیاسی مخالفین کی عزت اچھالنےکی روش ڈالی، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، فواد چوہدری مقدس گائے ہے تو دیگر کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے واپس لیے جائیں، دوسری صورت میں فواد چودھری کےخلاف بھی قانون اپنا راستہ لے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ ججزپربالواسطہ تنقید کرنے پر نااہل کیا گیا اورگرفتارکیا گیا، طلال چوہدری کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرنے پر نااہل کیا گیا۔


مزید خبریں :