جسٹن بیبر نے اپنے گانوں کے حقوق 20 کروڑ ڈالرز میں فروخت کر دیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

معروف کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے گانوں کے حقوق 20 کروڑ ڈالرز میں فروخت کر دیے،جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق  برطانوی میوزک پبلشنگ اور ریکارڈنگ کمپنی ہپگنوسس نے خریدے ہیں۔

ہپگنوسس کی جانب سے معاہدے کی شرائط سامنے نہیں لائی گئی ہیں لیکن اس معاہدے کی مالیت 20 کروڑ ڈالرزکے قریب ہے۔

رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت جن گانوں کےحقوق فروخت کیے گئے ہیں ان میں جسٹن بیبر کے مشہور ترین گانے ’بے بی‘ اور ’سوری‘ بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل جسٹن ٹیمبرلیک اور شکیرا نے بھی اپنی موسیقی کے شیئر فروخت کیے تھے اور انہوں نے بھی ہپگنوسس سے ہی ڈیل کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں جسٹن بیبر کا چہرہ فالج سے جزوی متاثر ہوگیا تھا۔

پاپ سنگر نے بتایا تھا کہ انہیں رمسے ہنٹ سنڈروم لاحق ہے جس سے چہرے کے اعصاب اور سماعت کو نقصان پہنچتا ہے۔

مزید خبریں :