13 دسمبر ، 2012
گلگت …گلگت میں گزشتہ روز 2طلبا گروپوں میں تصادم کے بعد شہر میں 144 نافذہے۔خلاف ورزی کرنے پر اب تک 10افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔گزشتہ روزقراقرم یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کو روکنے کیلئے پولیس کی کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ اور پتھراوٴ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک شہری کی ہلاکت اور 6افراد کے زخمی ہونے کے بعد شہر کی صورتحال آج بھی کشیدہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز غیر معینہ مدت تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔خلاف ورزی پر اب تک 10افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ آج موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ دوسری جانب قراقرم یونیورسٹی پیر تک بند رہے گی۔