13 دسمبر ، 2012
ڈی آئی خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی وجہ سے اسکول کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس سے ایک بچی زخمی ہوگئی ہے۔محلہ خدمت گاراں میں بارش کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے نویں جماعت کی طالبہ قرہ العین زخمی ہوگئی ہے۔زخمی ہو نے والی بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔