Time 26 جنوری ، 2023
کھیل

ویڈیو : شاداب نے نکاح کے روز دوست کے اصرار پر بھی انگوٹھی نہ دکھائی

پاکستان کرکٹ ٹیم  میں شادیوں کا سیزن جاری ہے،  شان مسعود کے بعد شاداب خان بھی سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے نکاح کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر آل راؤنڈر شاداب خان  کے نکاح کی تقریب کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز  وائرل ہوئیں، اب شاداب کے نکاح کی تقریب سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں کسی دوست کی جانب سے رنگ دکھانے کا کہتے سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص کی جانب سے کئی بار شاداب سے رنگ دکھانے کی خواہش کی گئی لیکن شاداب نے شرماتے ہوئے مختلف وضاحتیں پیش کیں اور رنگ نہ دکھائی۔

چند روز قبل  شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا۔

اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز شان مسعود اور حارث رؤف بھی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جب کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی بھی اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رواں برس فروری میں طے ہے۔

مزید خبریں :