پاکستان
13 دسمبر ، 2012

کراچی میں رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی

کراچی میں رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی

کراچی …کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش آخر ہو ہی گئی اب آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مزید ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سویرے ہونے والی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں ،جس کے باعث درخت بھی گرے،سب سے زیادہ بارش کراچی کے علاقے لانڈھی میں 32.5 ملی میٹر رکارڈ کی گئی جبکہ گلستان جوہر میں 13،اور ناظم آباد میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی آئندہ12 گھنتوں کے دوران ہلکی بارش کا مزید امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 17 ڈگری سینتی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :