Time 27 جنوری ، 2023
پاکستان

فواد چوہدری کی پیشی پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری کی پولیس سے تکرار

میرے خاوند کو مزید ریمانڈ پر بھیجا گیا تو ہم احتجاج کریں گے، فواد کو جیل بھیجا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا: حبا چوہدری/ اسکرین گریب
میرے خاوند کو مزید ریمانڈ پر بھیجا گیا تو ہم احتجاج کریں گے، فواد کو جیل بھیجا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا: حبا چوہدری/ اسکرین گریب

اسلام آباد: فواد چوہدری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری کی پولیس سے تکرار ہوگئی۔

پولیس فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگاکر اور ان کے اوپر چادر ڈال کر عدالت لائی جس پر حبا چوہدری نے اہلکاروں سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے۔

انہوں نے کہا میرے خاوند کو مزید ریمانڈ پر بھیجا گیا تو ہم احتجاج کریں گے، فواد کو جیل بھیجا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔

میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری نے کہا کہ فواد پر تشدد کا علم نہیں، ان کے منہ پر کپڑا اور ہتھکڑیاں لگا کر نہیں لانا چاہیے، فواد چوہدری کیا دہشتگرد ہے کہ اس طرح پیش کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں :