Time 28 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی: نجی اسکول میں اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگادی گئی

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول میں مبینہ طور پر اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگادی۔

بچے کے منہ پر کالک لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس سے متعلق بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسکول میں میرے بیٹے کو اردو میں بات کرنے پر تضحیک کا نشانہ بنایاگیا اور اسکول میں بیٹے کے چہرے پر کالک لگائی گئی۔

بچے کے والد نے کہا کہ بیٹے کے چہرے پرکالک لگاکر سب بچوں کے سامنے تضحیک کی گئی، جب اسکول انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی توکوئی جواب نہیں دیا گیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے کر نجی اسکول سے جواب طلب کرلیا۔

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہےکہ  واقعےکی تصدیق یا تردید اب تک نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کےلیے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔

مزید خبریں :