پاکستان
Time 28 جنوری ، 2023

پی ٹی آئی کا 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی جانب سے پیر تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کیے جانے کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو:فائل
پی ٹی آئی کی جانب سے پیر تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کیے جانے کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

تحریک انصاف نے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کیلئے پٹیشن تیار کر لی اور پٹیشن آج یا پیر کو دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کے ساتھ اسپیکر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو لکھا گیا خط بھی لگایاجائے گا، اسپیکر نے خط میں کہا کہ مستعفی ارکان کو ہر صورت بلا کر استعفوں کی تصدیق کی جائے گی، استعفوں کی تصدیق کے بغیر کسی کے بھی استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔

43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے۔

مزید خبریں :