Time 31 جنوری ، 2023
کھیل

ویڈیو : سرفراز بطور کپتان بابر کو دوران میچ کس وجہ سے ڈانٹتے تھے؟

سوشل میڈیا پر بابراعظم کی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک تقریب کی پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے/ فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر بابراعظم کی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک تقریب کی پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے/ فائل فوٹو

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیٹر امام الحق کی وجہ سے سابق کپتان سرفراز احمد سے ڈانٹ کھانے کا انکشاف کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بابراعظم کی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک تقریب کی پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو  میں انہوں نے میزبان کے سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے دوران میچ امام الحق کی وجہ سے سیفی بھائی سے بہت ڈانٹ کھائی ہے کیوں کہ امام کبھی میچ میں نہیں ہوتا تھا، کبھی کہیں گھوم رہا ہوتا تھا، اس کی باڈی لینگویج بھی ایسی ہوتی تھی تو سیفی بھائی مجھ سے کہتے تھے بابر اسے دیکھ لو۔

دوسری جانب ایک ویڈیو میں بابر اعظم نے بتایا کہ مجھ سے سب سے زیادہ حارث رؤف نے  ڈانٹ کھائی ہے لیکن مجھے حارث سے پیار بھی بہت ہے۔

مزید خبریں :