پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینیئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی سینیئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا۔

ہارون رشید کی سربراہی میں سینیئر سلیکشن کمیٹی میں تین اراکین شامل کر لیے گئے جبکہ پانچ رکنی جونیئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کامران اکمل کے سپرد کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ہارون رشید کی سربراہی میں قومی سینیئر سلیکشن کمیٹی میں کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید کو شامل کیا گیا ہے ۔

کامران اکمل نے 2002 سے 2017 کے درمیان پاکستان کی جانب سے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ 

فاسٹ بولر محمد سمیع نے 36 ٹیسٹ، 87 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنلز کھیلے جبکہ یاسر حمید نے 25 ٹیسٹ اور 56 ایک روزہ میچز کھیلے ۔۔

41 ساکہ کامران اکمل جونیئر سلیکشن کمیٹی کے بھی سربراہ ہوں گے، ان کی کمیٹی میں سابق قومی سلیکٹر 64 سالہ توصیف احمد بھی شامل ہیں ۔ توصیف احمد کے علاوہ شاہد نذیر، ارشد خان اور شعیب خان بھی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں ۔

مزید خبریں :