14 دسمبر ، 2012
لاہور…پیپلزپارٹی کے تین ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی سے اختلافات پر اسمبلی رکنیت سے استعفے دے دیے ،تینوں ارکان نے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ جمع کر ا دیے ،مستعفی ہونے والے پیپلزپارٹی کے ارکان میں جمیل شاہ ، نشاط احمد ڈاہا اور بابرحسین شامل ہیں،تینوں کا تعلق ضلع خانیوال سے ہے ،ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے والے ارکان کے کچھ عرصے سے پارٹی قیادت سے اختلافات چل رہے تھے۔