14 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…عالمی ثالثی عدالت نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو ریکوڈک ذخائر پر کام سے روکنے کے لیے ٹی تھیان کاپر کمپنی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کوبتایاہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے ریکوڈک کیس میں ٹی تھیان کاپر کمپنی کی درخواست مسترد کر دی ہے ، غیر ملکی کمپنی نے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو ریکوڈک ذخائر پر کام کرنے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔ عالمی ثالثی عدالت نے لندن میں سماعت کے بعدچھ نومبر کو اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔