14 دسمبر ، 2012
لاہور …لاہور ہائیکورٹ نے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزام میں نجی فرم کے مالک عاصم ملک کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے اور انٹرپول سے مدد لینے کا حکم دے دیا ،سو سے زائد درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے اِس امر پر برہمی کا اظہار کیا کہ فرم مالک عاصم ملک کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود اس کا بیرون ملک فرار ہونا حیرت اور حکام کی نالائقی ہے ،عدالت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے ،سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ عاصم ملک بیرون ملک فرار ہو چکا ہے ، اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکتی ،عدالت نے کارروائی 21 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ عاصم ملک کے خلاف کیسوں کی نگرانی خود کریں ۔