04 فروری ، 2023
شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کے بعد ساتھی کرکٹرز محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث کو اپنی فکر ستانے لگی۔
وسیم نے شاہین کو مبارک دینے کے لیے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا 'نکاح بہت بہت مبارک ہو شاہین، اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں عطا کرے'۔
ساتھ ہی انہوں نے نسیم شاہ اور محمد حارث کو ٹیگ کیا اور کہا 'اب ہمیں بھی کچھ سوچنا چاہیے'۔
جواب میں محمد حارث بولے 'وزیرا! مجھے تو کوئی لڑکی نہیں دے گا، آپ اور نسیم سوچ سکتے ہیں'۔
تاہم ٹوئٹ کا تاحال نسیم شاہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔
خیال رہے کہ شاہین کا شاہد آفریدی کے بیٹی کے ساتھ گزشتہ روز نکاح ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔