14 دسمبر ، 2012
پشاور… سینئروزیرخیبرپختونخوا بشیراحمد بلور نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے اگر کوئی کرپشن میں ملوث ہے تو اس کے خلاف عدالتیں ازخود نوٹس لیں۔ وہ پشاور کے کینٹ ایریا میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے فلٹریشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ بشیر بلور نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت کے لیے جمہوری حکومت آئیڈیل حکومت ہے۔ صوبائی سینئر وزیر نے کہا کہ جمہوری حکومت اور سیاسی لوگوں کو بدنام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں موجود ہیں اور جو کرپشن کررہے ہیں عدالتیں ان کے خلاف اس خود نوٹس لیں۔