14 دسمبر ، 2012
پشاور…خیبرپختونخواحکومت نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو قومی ورثہ قراردینے کا اعلان کرتے ہوئے کیا ہے۔یہ اعلان خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں میاں راشد حسین بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔اُن کا کہناتھا کہ اسلامیہ کالج ایک قیمتی قومی اثاثہ اورایک قابل فخرتعلیمی ادارہ ہے۔اس لئے حکومت اسے قومی ورثہ قراردینے کا اعلان کرتی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسراجمل خان کے اغواء پرہمارے دِل دُکھی ہیں اغواء کاروں کو تاوان دینے کو تیارہیں وہ جلد اُنہیں رہاکریں۔ میاں افتخار نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ہی ہم نے غلط پالیسیاں اپنائی اور غلط پالیسیوں کی بدولت آج ملک وقوم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ملک کو ایڈہاک ازم پرچلایا جارہا ہے کاش پاکستان میں چین کی طرح سوشلزم ،ایران کی طرح اسلام یا ہندوستان کی طرح جمہوریت ہی نافذکردی جاتی۔ تقریب میں طلباء نے پشتوترانہ،نغمے اورروایتی رقص کا مظاہرہ کیا۔