پاکستان
14 دسمبر ، 2012

رجسٹرار سپریم کورٹ کاپی اے سی میں پیش نہ ہونا توہین پارلیمنٹ ہے، شرجیل میمن

رجسٹرار سپریم کورٹ کاپی اے سی میں پیش نہ ہونا توہین پارلیمنٹ ہے، شرجیل میمن

کراچی…پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کا پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔محکمہ اطلاعات سند ھ کی جانب سے جاری ایک بیان میں میں شرجیل میمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا رجسٹرار سرکار کا نوکر ہے، جب حکومت کا ہر ادارہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے سامنے جوابدہ ہے تو پھر سپریم کورٹ کو کیوں اعتراض ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا قانون کی حکمرانی کے دعویٰ کرنے والے کیا قانون سے بالاتر ہیں۔ شرجیل میمن نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکارکو توہین پارلیمنٹ اور توہین عوام قراردیا۔

مزید خبریں :